Young Heart

سیلفی - چند دلچسپ حقائق

Recommended Posts

سیلفی کی عادت سے جڑے چند دلچسپ حقائق و ڈیوائسز

رائٹر:- سعدیہ امین اور فیصل ظفر

ذریعہ معلومات: ڈان نیوز ویب سائٹ

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ ڈکشنری نے سال کا سب سے بہترین لفظ کسے قرار دیا تھا ؟ ذرا سوچئے ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی پسندیدہ ترین عادت بھی ہو، کچھ ذہن میں نہیں آتا تو چلیں اپنا اسمارٹ فون نکالیں اور اپنی تصویر کھینچ لیں تو یہی ہے وہ لفظ یعنی سیلفی۔ جی ہاں، جدید عہد کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے۔

Please login or register to see this attachment.

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی کے لغوی معنی تو یہ ہیں کہ اپنی ایسی تصویر جو انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر پھیلائی جائے اور یہ لفظ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے پہلے اب بی سی آن لائن نے تیرہ ستمبر 2002 کو اپنی ایک خبر میں استعمال کیا تاہم اسے شہرت ابھی حالیہ برسوں میں ہی ملی اور اب تو یہ مرکزی میڈیا تک میں استعمال ہوتی ہے اور اس کا جادو عام افراد یا شوبز کی دنیا سے جڑے ستاروں سے لے کر سنجیدہ ترین سیاستدانوں تک چل چکا ہے جس میں باراک اوباما اور نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پوپ فرانسس جیسے رہنماء قابل ذکر ہیں۔

Please login or register to see this attachment.

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

مگر یہ کوئی نیا شوق نہیں بلکہ فوٹو گرافی کے آغاز سے ہی لوگ اس کے سحر میں گرفتار رہے ہیں تاہم اس زمانے میں اسے سیلف پورٹریٹ کا نام دیا جاتا تھا اورایک حالیہ خبر کے مطابق دنیا کی پہلی سیلفی 1839 میں 30 سالہ رابرٹ کارنیلیئس نے بنائی جب اس نے فلاڈلفیا میں اپنے والد کی دکان کے پچھلے حصے میں خود اپنے ہی چہرے کا پورٹریٹ بنایا۔

سائنسدانوں کا تو خیال ہے کہ سیلفی کی عادت درحقیقت انسان کے اندر چھپی خودپرستی کی عادت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ چیز ان کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے مگر اس پر توجہ نہ بھی دی جائے تو اس سے جڑی دلچسپ خبریں اور تصاویر تو کسی کے بھی دل میں گھر کرسکتی ہیں جو پیش خدمت ہیں۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی سے سر میں جوئیں پڑنے کا امکان

Please login or register to see this image.

روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔ یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے ایک محکمے نے کی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا اسکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

حج کے موقع پر بھی سیلفی کا بخار

گزشتہ دنوں حج کے دوران بھی خانہ کعبہ کے ارد گرد تقریباً ہر ہاتھ میں کیمرے والے موبائل کے ذریعہ لوگ حجر اسود کو چومتے ہوئے، صفا و مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان اور سفر حج میں پہلے مدینہ پہنچنے والے مسجد نبوی کے سبز گنبد کو پس منظر میں لاکر اپنی تصویر اتارنے میں مصروف نظر آئے۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

ملازمت ختم کرانے کا سبب

جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سیلفی لینے کا جنون نوجوانوں میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور یہ مختلف کمپنیوں کی نظر میں خود پر کنٹرول نہ رکھنے کی بیماری ہے جس کو وہ کسی صورت برداشت نہیں کرتیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیلفی لینے کی بہت زیادہ عادت بیشتر نوجوانوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور کر رہی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کریئر کے لحاظ سے سیلفی آپ کے مستقبل پر واقعی بہت زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔ اسی طرح سیلفی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ہی کمپنیاں اور موجدین کی توجہ بھی اس ٹیکنالوجی کو دلچسپ اور جدید ترین رخ دینے کی جانب مبذول ہوچکی ہے اور ایسی ایسی ڈیوائسز سامنے آرہی ہیں جو کسی کا بھی دل جیت سکتی ہیں، جس میں چند کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی مِرر

شیشے تو آپ نے متعدد دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں جس کے سامنے اگر آپ مسکرائے تو وہ آپ کی تصویر ہی کھینچ کر محفوظ کرلے، ایک امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ آئینہ تیار کیا ہے جو اپنے سامنے ہنستے مسکراتے شخص کی تصویر یا آج کے الفاظ میں سیلفی کھینچ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی اسٹریٹجی لیب نامی امریکن ڈیجیٹل ایجنسی کا تیار کردہ یہ آئینہ روایتی سیلفی کی بجائے بہت زبردست تصویر لیتا ہے اور پھر اگر آپ کا دل کرے تو اسے ٹوئیٹر پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ شیشہ ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے تیار کرنے والوں نے اسے ایک پلیٹ فارم پر کامیابی سے آزما کر بھی دیکھا تاہم اس آئینے میں کوئی تصویر اس وقت تک نہیں کھینچتی جب تک اس کے سامنے مسکرایا نہ جائے یعنی مسکراہٹ اس کا بٹن ہے۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی اسٹک

اچھی سیلفی کے حصول کے لیے شوق کے لیے تو لوگ جان خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے تاہم اس اسٹک کے ذریعے انہیں کچھ تحفظ مگر دیوانگی دکھانے کا موقع زیادہ مل جاتا ہے، لگ بھگ تین فٹ کی میٹل اسٹک کے استعمال کے ساتھ لوگ اپنی اور اپنے ساتھ دیگر افراد کی تصاویر کھینچتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ اچھی تصویر کھینچتے ہی اسے فیس بک، ٹوئیٹر یا انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنی تعریف کرانے کا مزید موقع مل جائے گا۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی برش

یہ ان دیوانی خواتین کے لیے ہے جو اپنی تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ فیشن کو منفرد انداز میں دکھانا چاہتی ہیں، اس سیلفی برش میں آئی فون فائیو یا فائیو ایس کو فٹ کرکے اپنی جس حد تک ممکن ہوسکے بہترین تصویر کھینچی جاسکتی ہے اور اسمارٹ فون کی بدولت کہیں بھی شیئر کی جاسکتی ہے۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی ہیٹ

تائیوان کی ایک کمپنی نے ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی زاویے سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کے ساتھ جدید ماڈل کا ٹیبلٹ بھی نصب ہے جسے 360 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے، اس ہیٹ کو پہننے کے دوران صارفین کسی بھی ایپ جیسے فیس بک یا انسٹا گرام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی ٹوسٹر

جی ہاں موبائل تو چھوڑیں اب آپ بریڈ کے اوپر بھی اپنی سیلفی چسپاں کرسکتے ہیں اور ایسا انوکھا کام ایک ٹوسٹر کی بدولت ہوگا بس کرنا یہ ہوگا کہ اس کے اوپر کی اسکرین پر اپنی یا کسی کی بھی تصویر لگادیں اور ڈبل روٹی گرم کریں پھر جب وہ باہر آئے گی تو اس پر آپ کی تصویر بھی چھپ چکی ہوگی۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی رنگ

یہ دیکھنے میں تو کسی طرح کی انگوٹھی نہیں لگتی، مگر یہ ہے اور درحقیقت یہ کسی مشکل زاویے میں ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون کو گرنے سے بچانے کے لیے ہے تاکہ آپ کسی بھی طرح سیلفی سے محروم نہ ہوں بلکہ کسی بھی زاویے سے تصویر کھینچ سکیں۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

سیلفی ڈرون

نیکسی نامی ڈرون اپنی طرز کی منفرد ایجاد ہے جو کسی کاغذ کی طرح بند ہو کر آپ کی کلائی پر کسی گھڑی کی طرح بندھ سکتا ہے اور جب دل کرے تو اسے کلائی پر پہننے والا شخص بس اوپر لگا بٹن دبائے جس کے بعد ڈرون دوبارہ کھل کر اس کے سر پر اڑنے لگے گا اور جتنی چاہے اپنی سیلفیز لے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچائیں اس کی کوئی پابندی نہیں۔

Please login or register to see this image.

Share this post


Link to post
Share on other sites

کمال ہے بھئی کمال ہے۔

اتنا کچھ صرف سیلفی لینے کے لیے؟؟؟؟

میں تو سالوں تک کوئی پکچر ہی نہیں لیتا اپنی۔

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now