Sign in to follow this  
Play_Boy007

کٹھملوں سے بچاو میں پیش رفت

Recommended Posts

السلام علیکم دوستو

اوہائیو یونیورسٹی کے ماہرین

نے لیبارٹری میں پیدا

کیے جانے والے کھٹملوں

اور یونیورسٹی کے

نزدیک واقع رہائشی

مکانات میں پائے جانے

والے کھٹملوں کے

جینیاتی نمونوں کا

موازنہ کیا۔

اس سلسلے میں

سائنس سے متعلق ایک

جریدے میں شائع ہونے

والی ایک رپورٹ میں

بتایا گیا ہے کہ سائنس

دان کھٹملوں میں بڑی

تعداد میں موجود ایسے

خلیوں کا پتاچلانے میں

کامیاب رہے ہیں جو انہیں

عام کیڑے مار ادویات سے

بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہناہے

کہ اس تحقیق کے نتیجے

میں ایسی کیڑے مار

دوائیں بنانے کی راہ ہموار

ہوسکتی ہے جو کھٹملوں

کے خلاف موثر ہوں۔

ماہرین کا کہناہے کہ

گذشتہ ایک عشرے کے

دوران دنیا بھر میں

کھٹملوں کی تعداد میں

500 فی صد سے بھی

زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس

کی اہم وجہ بین الاقوامی

سفر میں اضافہ اور

گھروں میں فرنیچر کا

بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

کیونکہ مسافروں اور

سامان کی بین الاقوامی

نقل و حرکت کے باعث

کھٹملوں کی ایک علاقے

سے دوسرے علاقے میں

منتقلی بڑھی ہے اور

فرنیچر انہیں چھپنے کے

جگہیں فراہم کرتا ہے۔

کھٹمل خون چوسنے والا

کیڑا ہے جس کے کاٹنے

سےنہ صرف جلد پر سرخ

دھبے پڑجاتے ہیں اور ان

میں خارش ہوتی ہے بلکہ

کئی خطرناک بیماریاں

پھیلانے کا باعث بھی

بنتے ہیں۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

Sign in to follow this