Sign in to follow this  
Black Crow

فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے رہنما

Recommended Posts

فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والے رہنما

پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی سنیچر دس اپریل سنہ 2010 کو مغربی روس میں خراب موسم کے باعث طیارہ گرنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

ماضی میں بھی کئی اہم بین الاقوامی سیاسی شخصیات اس قسم کے حادثات کا شکار ہو چکی ہیں اور یہاں دی گئی فہرست میں ایسے سیاستدانوں کے نام ہیں جو فضائی حادثوں کا نشانہ بنے۔

اروِد لنڈمین، انیس سو چھتیس

سویڈن کے وزیرِاعظم اروِد لنڈمین نو دسمبر سنہ انیس سو چھتیس میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ لندن سے اڑان بھر رہا تھا کہ اِسی دوران کرائڈن میں مکانات پر جا گرا۔

ولیڈسلو سکورسکی، انیس سو تینتالیس

پولینڈ کے وزیرِ اعظم سکورسکی چار جولائی سنہ انیس سو تینتالیس کو جلا وطنی کے دوران اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ جبرالٹر سے اُڑنے کے کچھ دیر بعد بحیرہ روم میں جا گرا۔

بارتھیلمی بوگانڈہ، انیس سو انسٹھ

افریقہ کی سینٹرل رپبلک کے صدر انتیس مارچ سنہ انیس سو انسٹھ کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا جہاز دورانِ پرواز بینگوئی سے گزرتے ہوئے پھٹ گیا۔

داگ، انیس سو اکسٹھ

اقوامِ متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل داگ ہیمر شولڈ سترہ ستمبر سنہ انیس سو اکسٹھ کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا جہاز زیمبیا میں گر کر تباہ ہوا۔

عبدالسلام عارف، انیس سو چھیاسٹھ

عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف تیرہ اپریل سنہ انیس سو چھیاسٹھ میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا ہیلی کاپڑ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

بیجیڈک، انیس سو ستتر

یوگوسلاویہ کے وزیرِاعظم اٹھارہ جنوری سنہ انیس سو ستتر میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ برفانی طوفان کے باعث ایک پہاڑی سے ٹکرا گیا۔

جیمی رولڈوس، انیس سو اکیاسی

ایکواڈور کے صدر جیمی رولڈوس چوبیس مئی سنہ انیس سو اکیاسی میں اُس وقت مارے گئے جب اُن کا طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

جنرل عمر، انیس سو اکیاسی

پاناما کے رہنما جنرل عمر اکتیس جولائی سنہ انیس سو اکیاسی میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب پاناما ائر فورس کا جہاز پراسرار حالات میں تباہ ہوگیا۔

سامورا مچل، انیس سو چھیاسی

موزمبیق کے صدر انیس اکتوبر انیس سو چھیاسی میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ خراب موسم کے باعث ماپوٹو میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔

جنرل محمد ضیاءالحق، انیس سو اٹھاسی

پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاءالحق سترہ اگست انیس سو اٹھاسی کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب پاکستانی فضائیہ کا ایک سی ون تھرٹی طیارہ بہاولپور سے اڑنے سے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پاکستانی فوج کے کئی اعلٰی افسران اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر بھی مارے گئے۔

جووینل اور سیپریئن، انیس سو چورانوے

روانڈا کے صدر جووینل اور برونڈی کے صدر سیپریئن چھ اپریل سنہ انیس سو چورانوے میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب کیگالی ہوائی اڈے کے نزدیک اُن کا طیارہ ایک میزائل لگنے سے تباہ ہوا۔

بورس، دو ہزار چار

مقدونیہ کے صدر بورس چھبیس فروری سنہ دو ہزار چار میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

جان گرنگ، دو ہزار پانچ

سوڈان کے نائب صدر جان، تیس جولائی دو ہزار پانچ کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ سوڈان کے جنوب میں خراب موسم کے باعث ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔

لیخ کزنسکی، دو ہزار دس

پولینڈ کے صدر لیخ کزنسکی دس اپریل سنہ دو ہزار دس میں اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کا طیارہ مغربی روس میں خراب موسم کے باعث گرنے سے تباہ ہوا۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Please login or register to see this quote.

Inshala inshala ji...

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_emo_mstickle.gif" alt=":gstickle:" />:gstickle:

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_emo_bounce.gif" alt=":))" />:))

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

Sign in to follow this