Sign in to follow this  
khoobsooratdil

قیامت کب آئے گی؟

Recommended Posts

قیامت کا خوف، لوگ پہاڑوں پر چڑھ گئے

دنیا کے مختلف ممالک میں کل قیامت آنے کے خوف سے لوگوں نے طرح طرح کی  تدبیریں اختیار کرنی شروع کردی ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد نے اس دن سے بچنے  کے لیے پہاڑوں اور سرنگوں میں پناہ لے لی۔

مایا تہذیب کا کیلنڈر  آج ختم ہورہا ہے جس کے مطابق قیامت آنے میں محض ایک دن پچا ہے۔ دلچسپ بات  یہ ہے کہ مایا کیلنڈر میں 21دسمبر2012ء شامل ہی نہیں، اس وجہ سے یہ تصور  کیا جاتا ہے کہ21 دسمبر کو دنیا تباہ ہوجائے گی۔

دنیا بھر میں اس دن کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیےجارہے ہیں، روس میں لوگ  سرد جنگ کے بنکروں میں گھس گئے ہیں جب کہ ترکی میں لوگوں نے گھروں میں  سامان اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔

فرانس میں تو ایک گاؤں میں لوگوں  نے اجتماعی خودکشی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے تاہم پولیس اور سیکورٹی اداروں  کی بروقت مداخلت کے بعد گاؤں کو سیل کردیا گیاہے۔

ادھر سربیا کے  پہاڑ دنیا بھرمیں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم لوگوں کا خیال ہے  کہ یہ پہاڑ قیامت سے متاثر نہیں ہوں گے۔ اس گمان کے پیش نظر لوگ بڑی تعداد  میں ان پہاڑوں پر جابسے ہیں جہاں ایک رات کا کرایہ کئی ہزار ڈالر تک پہنچ  گیا ہے۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

آجکل   قیامت کے حوالے سے بحث زوروں پر ہے اور غالباَ اس حوالہ سے21 دسمبر کو  اہم  قرار دیا جا رہا ہے۔۔۔لیکن قیامت ابھی بھلا کیونکر بپا ہو سکتی ہے؟
  احادیث میں بیان کردہ دوسری تمام نشانیوں سے ہٹ کر عقل کہتی ہے کہ ابھی   قیامت کا کوئی امکان نہیں کیونکہ اس وقت دنیا میں2 ارب 20 کڑوڑ عیسائی   ہیں۔لا دین افراد کی تعداد1 ارب 10 کڑوڑ ہے۔۔ہندووں کی تعداد 1 ارب کے قریب   ہے کل ملا کر مشرکین کی تعداد 4 ارب 30 کڑوڑ ہے اور ان کے مقابل  مسلمانانِ  عالم کی تعداد 1 ارب 60 کڑوڑ ہے مطلب دنیا کی کل آبادی کا 23  فیصد  ہے۔۔۔۔۔مسلمان اقلیت میں ہیں۔۔۔۔مشن مکمل نہیں ہوا۔۔۔۔قیامت بھلا  کیسے بپا  ہو سکتی ہے۔۔۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

Sign in to follow this