Jump to content
URDU FUN CLUB
Administrator

ایک دفعہ کا ذکر ہے

Recommended Posts

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ چوبیس آدمی ایک مقام پر جنگل میں درخت کاٹ رہے تھے کہ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی سب نے نزدیک ہی ایک کمرے میں پناہ لی اور بارش رکنے کا انتظار کرنے لگے. اسی اثناء میں بجلی بھی چمکنے لگی اور خوب گھن گرج سے کمرے کی چھت پر سے ہو کر واپس جانے لگی . تھوڑی ہی دیر میں آسمانی بجلی کا سلسلہ تیز ہوگیا ..... تمام آدمیوں نے مشورہ کیا کہ لگتا ہے ہے کہ ہم سے کسی ایک آدمی پر یہ بجلی پڑنی ہے اسطرح کرتے ہیں کہ تمام آدمی ایک ایک کر کے باہر جائیں جس پر بجلی گرنی ہوگی گر جائے گی اور باقی لوگ محفوظ رہیں گے.
اس طرح تمام آدمی باری باری باہر گئے اور بچ کر واپس آگئے. آخر میں ایک آدمی رہ گیا ... سب کو لگا کہ یہی وہ آدمی ہے جس پر بجلی گرنی ہے ... مگر وہ باہر جانے کو تیار نہ تھا .... سب نے مل کر اسے اٹھایا اور باہر پھینک دیا .... ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ آسمانی بجلی بڑی زور سے کمرے پر گری اور تمام کے تمام آدمی جل کر راکھ ہوگئے.... صرف آخری آدمی کی وجہ سے باقی سب کی جان بھی بچ رہی تھی مگر اب تمام راکھ کا ڈھیر بن گئے اور وہ بچ گیا ---
اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کو قصوروار سمجھ رہے ہوتے ہیں مگر قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا ہے .. اور کبھی ہم کسی کے سبب پریشانی اور مصیبت سے بچ رہے ہوتے ہیں مگر ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا --

  • Like 9

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

×