Jump to content
URDU FUN CLUB
khoobsooratdil

BV ka Inteqaam

Recommended Posts

اس آدمی نے 37 سال کی شادی کے بعد نوجوان محبوبہ کیلئے اپنی بیگم کو گھر سے نکال دیا، پھر بیوی نے کیسے انتقام لیا...؟

جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

 

جیک اور ایڈیتھ 37 سال سے خوشحال اور پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہے تھے مگر جب جیک کی نوجوان سیکرٹری نے اس پر اپنے حسن کا جادو کیا تو اس نے نہ صرف ایڈیتھ کو طلاق دے دی بلکہ اسے اپنے کروڑوں ڈالر کے محل نما گھر سے بھی محض تین دن میں نکل جانے کا حکم دے دیا۔

بیچاری ایڈیتھ نے ایک دن اپنا سامان پیک کرنے میں صرف کیا، دوسرے دن مزدور بلوا کر سارا سامان نئی جگہ منتقل کروایا اور اس گھر میں اپنے آخری دن کے موقع پر ایک بہت ہی خاص کام کیا۔

.

ایڈیتھ نے جھینگوں اور چٹنی کے ساتھ اپنی آخری دعوت خود ہی کی اور پھر جھینگے کے خول، اور مچھلی کے انڈوں اور نمک سے تیار کردہ چٹنی  میں ڈبوئے اور یہ خول تمام گھر میں پردے لٹکانے والے پائپوں کے اندر ڈال دئیے۔


اگلے دن جیک اور اس کی محبوبہ اپنے محل میں رہنے کیلئے آگئے۔

.

کچھ دن تو بہت مزے میں گزرے لیکن پھر سارے گھر میں عجیب سی بو پھیلنا شروع ہوگئی جو آہستہ آہستہ اس قدر تیز ہوگئی کہ گھر میں رہنا ناممکن ہوگیا۔

.

جیک نے سارے گھر میں خوشبو کا چھڑکاؤ کروایا، پردے اور قالین تبدیل کروائے، ہر طرح کے ماہرین سے مشورہ لیا، لیکن بو کا کوئی علاج نہ ہوا۔

آخر کار بیچارے نے گھر بیچنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کی بدبو کی کہانی سارے شہر میں مشہور ہوچکی تھی اور کوئی اسے خریدنے کو تیار نہیں تھا۔

.

جب یہ خبر ایڈیتھ تک پہنچی تو اس نے جیک سے کہا کہ جس گھر میں اس نے زندگی گزاری ہے وہ جیسا بھی ہے وہ اسے خریدلے گی، اور پھر اصل قیمت کے دسویں حصے میں گھر ایڈیتھ نے خریدلیا۔

.

جیک اور اس کی محبوبہ بہت خوش تھے کہ انہوں نے بہت بڑی مصیبت سے جان چھڑوالی۔

.

ایک ہفتے بعد جب ان کا سارا سامان پیک کرکے نئے گھر لے جایا جارہا تھا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔

نئے گھر لے جائے جانے والے سامان میں ہر چیز شامل تھی۔

.

.

.

پردے لٹکانے والے پائپ بھی۔

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

تمام ممبرز فورم پر موجود ایڈز پر ضرور کلک کریں تاکہ فورم کو گوگل کی طرف سے کچھ اررننگ حاصل ہو سکے۔ آپ کا ایک کلک روزانہ فورم کے لیئے کافی ہے

ab sabqa biwi ko new ghar bhi lene k liye tayar rehna cahiye

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_tongue.png" alt=":P" srcset="https://urdufunclub.win/uploads/emoticons/tongue@2x.png 2x" width="20" height="20">


Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

×