Jump to content
URDU FUN CLUB
Administrator

مشہور ہیکرز کے بارے میں جانیں

Recommended Posts

ہیکنگ پر بنی ایک فلم دیکھتے دیکھتے خیال آیا کیوں کہ دنیا کے بہترین ہیکرز کے بارے تھوڑی ریسرچ کی جائے  دنیا کے پانچ بہترین ہیکرز کے بارے انفارمیشن پڑھیں۔

جوناتھن جیمز

جوناتھن جیمز کو انٹرنیٹ کی دنیا میں "کامریڈ" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔بہت چھوٹی عمر میں ہی جوناتھن کے امریکہ کے سرکاری اداروں کے سیکورٹی سسٹم کو ہیک کر کے تہلکہ مچا دیا تھا۔۔کیا آپ جانتے ہیں امریکہ جیسی سپر پاور کے سیکورٹی سسٹمز کو ہیک کرتے وقت جوناتھن کی عمر کتنی تھی؟ محض "پندرہ سال۔" جی ہاں پندرہ سال کی عمر میں جوناتھن نے میامی ڈیڈ، ساوتھ بیلز امریکی وزارت دفاع اور حتی کہ ناسا کے سسٹم کو ہیک کر لیا تھا۔جوناتھن نے ناسا کے سسٹم کی سیکیورٹی توڑ کر وہاں سے سارے کوڈز ڈاون لوڈ کر لیے تھے جن سے علم ہو سکے کہ اسپیس اسٹیشن کیسے کام کرتے ہیں۔۔ان سارے کوڈز اور سیکرٹ کی قیمت اس وقت سولہ لاکھ امریکہ ڈالرز لگائی گئی تھی۔صرف جوناتھن کی وجہ سے ناسا کو اپنے سارے پراجیکٹس اور اپنے سارے دفتری کام پندرہ دن کے لیے روکنے پڑ گئے تھے۔اور یہ سارا نقصان اس دور میں ناسا کو اکتالیس ہزار ڈالرز کی صورت سہنا پڑا۔ دو ہزار سات میں امریکہ بڑی بڑی کمپنیوں پر ہیکرز کے حملوں سے ہوئے سب کا الزام بھی جوناتھن جیمز پر لگا۔۔گو کہ جوناتھن نے ان کمپینز پر حملوں سے انکار کیا۔۔۔ اس بہترین اور شاطر ترین دماغ والے انسان کا انجام بہت افسوس ناک تھا۔۔دو ہزار آٹھ میں جوناتھن جیمز نے جیل میں خود کشی کر لی وجہ صرف یہی تھی جوناتھن پر وہ الزام بھی لگائے جا رہے تھے جو جرائم اس نے کیے ہی نہیں وہ ان ناکردہ جرائم کا الزام نہ سہہ سکا اور موت کو گلے لگا لیا۔

کیون مٹنک

ایک دور میں امریکہ کے انصاف کے محکمے (ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس ) نے کیون کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے موسٹ وانٹڈ ہیکر کا خطاب دیا تھا۔کیون کے ہیکنگ کارناموں پر ایک ہالی وڈ فلم بھی بنائی جا چکی ہے۔ ڈیجیٹل آلات بنانے والی ایک کمپنی کے سسٹم کو ہیک کرنے کے جرم میں کیون کو تین سال کی جیل ہوئی اور پھر تین سال بعد اس شرط پر رہا کیا گیا کہ اگلے تین سال حکومت اس پر مسلسل نظر رکھے گی۔۔جب اس پر نظر بند کی پابندی ختم ہو کو تھی اور محض پانچ ماہ باقی تھے ٹھیک اس وقت کیون نے امریکہ کے نیشنل ڈیفینس سسٹم کو ہیک کیا اور تمام کاروباری کمپنیوں کے ریکارڈز حاصل کر لیے۔ کیون پھر پکڑا گیا اور پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔۔پانچ سال بعد کیون نے رہا ہو کر کمپیوٹر سیکیورٹی کنسلٹنٹ کمپنی بنا لی ہے۔۔اس کے علاوہ وہ اب بڑی بڑی کمپنیوں کو اپنی سائبر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے لیکچر بھی دیتے ہیں۔ 

البرٹ گونزالز

البرٹ کو دنیا بھر کی توجہ اس وقت ملی جب دنیا کو پتا چلا کہ البرٹ گونزالز نامی ایک شخص نے دو سال کے عرصے میں سترہ کروڑ کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈز کے پن نمبر چرائے ہیں۔یعنی آپ کہہ سکتے ہیں امریکہ کی آدھی آبادی کے اے ٹی ایم کارڈز اور کریڈٹ کارڈز کے پن نمبر اور ان کی معلومات البرٹ چرا چکا تھا وہ بھی محض دو سال کے عرصے میں۔البرٹ نے ہیکرز کا ایک گروپ بھی بنایا ہوا تھا جس کا نام "شیڈو کریو " تھا۔یہ لوگ کریڈٹ کارڈ کے نمبر اور ساری معلومات چرا کر آن لائن ان معلومات کو بیچتے تھے۔اس کے علاوہ یہ لوگ جعلی پاسپورٹس، ہیلتھ انشورنس کارڈ، برتھ سرٹیفیکٹس بنانے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔۔ان کے بنائے ان جعلی ڈاکومینٹس سے ہونے والے نقصان کا اندزاہ چار ملین ڈالرز سے اوپر کا لگایا گیا ہے۔ ٹی جے ایکس کمپینز کے سسٹم سے کریڈٹ کارڈ کی انفارمیش چراتے ہوئے البرٹ کو شناخت کر لیا گیا اور اب البرٹ جیل میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

کیون پولسین

کیون پولیسن کو پندرہ منٹ کی شہرت نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔۔۔یہ شخص ٹیلی فون سسٹم کو ہیک کرنے میں مہارت رکھتا تھا۔کیون پولسین کو شہرت اس وقت ملی جب اس نے ایک ریڈیو اسٹیشن کی ٹیلی فون لائنز ہیک کر کے پورش گاڑی کے لیے ہوئے مقابلوں کے لیے اپنے آپ کو ونر کالر (فاتح کالر) فکس کر دیا اور بالکل نئی پورش گاڑی حاصل کر لی۔اس کے علاوہ ایف بی آئی کے سسٹم ہیک کر کے ان کی ساری انفارمیشن ڈاون لوڈ کر لی خاص کر وہ انفارمیشن جو ایف بی آئی نے لوگوں کے فون ٹیپ کر کے حاصل کر رکھی تھی۔کیون کو ایک سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔اسے اکیاون مہینوں کی جیل کے ساتھ ساتھ چھپن ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد کیون نے اپنا پیشہ بدل لیا اور ایک صحافی کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا اب وہ ایک نیوز ایڈیٹر بن چکا ہے۔ امریکی ادارے آج بھی مختلف جرائم کے کیس حل کرنے میں کیون کی مدد لیتی ہے۔

گیری میکانن

گیری نے اپنے انٹرنیٹ نام "سولو" سے شہرت حاصل کی۔۔وہ امریکی کی ملکی تاریخ کا سب سے مہلک ہیکر تھا جس نے امریکی ملٹری کے سائبر سسٹم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔فروری دو ہزار سے مارچ دو ہزار دو تک گیری مکانن نے ملٹری اور ناسا کے ستانوے کمپیوٹرز ہیک کیے۔گیری نے بعد ازاں حکومت کو بتایا کہ ان کمپیوٹرز سے وہ تو انرجی سپرپیشن سے متعلق معلومات تلاش کر رہا تھا لیکن امریکی تحقیقاتی اداروں کے مطابق گیری نے ان ستانوے کمپیوٹرز سے سات لاکھ کے قریب فائلز کو نقصان پہنچایا ہے۔۔۔گیری نے لمبے عرصے تک امریکی تحقیقاتی اداروں کو گھمائے رکھا ان کے ہاتھ نہیں آیا۔ آج کل گیری اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد مختلف جرائم کے خلاف امریکی تحقیقاتی اداروں کو اپنی کمپیوٹر سیکیورٹی کی خدمات مہیا کرتا ہے۔

ضرور بتائیے گا کہ آپ کو ان پانچوں میں سے کس کی کارنامے سب سے زیادہ حیران کن اور متاثر کن لگے۔

  • Like 2

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

×