Jump to content
URDU FUN CLUB
Story Maker

My Poetry Collection

Recommended Posts

ایک تو حُسن بلا اوپر سے بناوٹ آفت
گھر بگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے
حشر میں لطف ہو جب اُن سے ہو دو دو باتیں
وہ پوچھیں کون ہو تم؟ ہم کہیں مرنے والے
داغ دہلوی

Share this post


Link to post
Share on other sites

تمام ممبرز فورم پر موجود ایڈز پر ضرور کلک کریں تاکہ فورم کو گوگل کی طرف سے کچھ اررننگ حاصل ہو سکے۔ آپ کا ایک کلک روزانہ فورم کے لیئے کافی ہے

عجب شہر ھے__۔۔۔۔ عجب عید ھے
لہو سے سجی__یہ غضب عید ھے
کشمیرکی گلیوں میں خون کی بارش
ہر آنکھ میں آنسو بے سبب عید ھے
کشمیرکل بھی مقتل_کشمیرآج بھی مقتل
وہاں نہ کل عید تھی___نہ آج عید ھے
کس قدر بےحس ہو گئےہیں لوگ محسن
کشمیر لہو لہو ھے۔۔۔۔۔۔اور ھم پوچھتے ہیں کب عید ہے

Share this post


Link to post
Share on other sites

〰 *عِشق* 〰
عشق آفت ، عشق آتش ، عشق مطلوبِ خدا۔۔
عشق مجنوں ، عشق لیلٰی، عشق فریاد و صدا۔۔
عشق باطن ، عشق ظاہر ، عشق تمثیلِ الٰہ۔۔
عشق ساکن ، عشق جاری ، عشق ہمنام خدا۔۔
عشق باقی ، عشق ساقی ، عشق معنٰئ عطا۔۔
عشق فرہاد ، عشق شیریں ، عشق بارانِ شفا۔۔
عشق طاقت ، عشق طلعت ، عشق تاثیرِ حیا۔۔
عشق جلنا ، عشق مرنا ، عشق دردوں کی دوا۔۔
عشق مالک ، عشق صاحب ، عشق انوارِ خدا۔۔
عشق اوّل ، عشق آخر ، عشق ساحل باخدا۔۔
۔۔
نامعلوم.

Share this post


Link to post
Share on other sites

```پیاس لگی تھی غضب کی ...
مگر پانی میں زہر تھا ...
پیتے تو مر جاتے اور نہ پیتے تو بھی مر جاتے
بس یہی دو مسئلے، زندگی بھر نہ حل ہوئے !!!
نہ نیند پوری ہوئی، نہ خواب مکمل ہوئے !!!
وقت نے کہا ..... کاش تھوڑا سا صبر ہوتا !!!
صبر نے کہا .... کاش تھوڑا سا وقت ہوتا !!!
صبح صبح اٹھنا پڑتا ہے کمانے کے لئے صاحب .....
آرام کمانے نکلتا ہوں آرام چھوڑ کر ..
"ہنر" سڑکوں پر تماشا کرتا ہے اور "قسمت" محلات میں راج کرتی ہے !!
عجیب سوداگر ہے یہ وقت بھی !!!!
جوانی کا لالچ دے کے بچپن لے گیا ....
اب امیری کا لالچ دے کے جوانی لے جائیگا ......
لوٹ آتا ہوں واپس گھر کی طرف ... ہر روز تھکا ہارا،
آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جینے کے لئے کام کرتا ہوں یا کام کرنے کے لئے جیتا ہوں۔
"تھک گیا ہوں تیری نوکری سے اے زندگی
مناسب ہوگا میرا حساب کر دے ... !! "
بھری جیب نے 'دنیا' کی پہچان کروائی اور خالی جیب نے 'اپنوں' کی۔
ہنسنے کی خواہش نہ ہو ...
تو بھی ہنسنا پڑتا ہے ...
.
کوئی جب پوچھے کیسے ہو ... ؟؟
تو "مزے میں ہوں" کہنا پڑتا ہے ...
.
یہ زندگی کا تھیٹر ہے دوستو ! ....
یہاں ہر ایک کو ڈرامہ کرنا پڑتا ہے
"ماچس کی ضرورت یہاں نہیں پڑتی ...
یہاں آدمی آدمی سے جلتا ہے ... !! "
..```

Share this post


Link to post
Share on other sites


میں جرم خموشی کی صفائی نہیں دیتا 
ظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا

کہتا ہے کہ آواز یہیں چھوڑ کے جاؤ 
میں ورنہ تمہیں اذن رہائی نہیں دیتا

چرکے بھی لگے جاتے ہیں دیوار بدن پر 
اور دست ستم گر بھی دکھائی نہیں دیتا

آنکھیں بھی ہیں رستا بھی چراغوں کی ضیا بھی 
سب کچھ ہے مگر کچھ بھی سجھائی نہیں دیتا

اب اپنی زمیں چاند کے مانند ہے انورؔ 
بولیں تو کسی کو بھی سنائی نہیں دیتا 

Share this post


Link to post
Share on other sites

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا 
وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا 
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا 
سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا 
صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت 
رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا 
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے 
وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا 
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا 
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا 
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں 
کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا 
کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا 
ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا 
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے 
ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا 
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ 
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
احمد فراز

Share this post


Link to post
Share on other sites


آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے
اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
بام مینا سے ماہتاب اترے 
دست ساقی میں آفتاب آئے
ہر رگ خوں میں پھر چراغاں ہو 
سامنے پھر وہ بے نقاب آئے
عمر کے ہر ورق پہ دل کی نظر 
تیری مہر و وفا کے باب آئے
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب 
آج تم یاد بے حساب آئے
نہ گئی تیرے غم کی سرداری 
دل میں یوں روز انقلاب آئے
جل اٹھے بزم غیر کے در و بام 
جب بھی ہم خانماں خراب آئے
اس طرح اپنی خامشی گونجی 
گویا ہر سمت سے جواب آئے
فیضؔ تھی راہ سر بسر منزل 
ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

×