Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Play_Boy007

دلکش خاتون کے روپ میں خطرناک کمپیوٹر وائر

Recommended Posts

لندن : انٹرنیٹ کی سکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نےاکیلےانٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس ان کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیمبٹ نامی وائرس خود کو خاتون ظاہر کرتا ہے اور فوری طور پر پیغام کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتا ہے اور اس دوران صارف کے کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق صارفین کو اس بات پر راضی کیا جاتا ہے کہ وہ ذاتی معلومات ظاہر کریں جس کے ذریعے انہیں دھوکا دیا جا سکے۔ یہ وائرس پہلی بار سنہ 2007 میں سامنے آیا تھا مگر اس کے بعد اسے زیادہ نہیں دیکھا گیا۔ پی سی ٹولز کے رچرڈ کلوک کے مطابق فیمبٹ نامی وائرس اس بار پہلے سے بھی زیادہ دلکش روپ اختیار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ وائرس بات چیت کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کو بدل سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس انٹرنیٹ صارفین کو ایک ایسی ویب سائٹ پر کلک کرنے کا کہتا ہے جس کے ذریعے وہ صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے۔ سنہ 2007 میں ایک روسی کمپنی سائیبر لور نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو خود کو مخالف جنس کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب ایسی کوئی اطلاع نہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ سائیبر لور سافٹ ویئر انٹر نیٹ پر جرم میں ملوث ہو۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

تمام ممبرز فورم پر موجود ایڈز پر ضرور کلک کریں تاکہ فورم کو گوگل کی طرف سے کچھ اررننگ حاصل ہو سکے۔ آپ کا ایک کلک روزانہ فورم کے لیئے کافی ہے

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×