Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Administrator

*`~`*Urdu Fun Club Forum Rulls*`~`*

Recommended Posts

*`~`*اردو فن کلب فورم رولز*`~`*

 

اردو فن کلب میں ایک وقت میں ایک سے زیادہ آئی ڈیز بنانے کی قطعی  اجازت نہیں۔ اسی کوشش کرنے کی صورت میں آپ کی وہ تمام آئی ڈیز آٹو میٹک بین ہوتی رہیں گی۔اور ایک وقت میں صرف وہی ایک اکاؤنٹ ہی ایکٹو رہے گا۔جو سب سے پہلے بنایا گیا ہو گا۔اگر اپنے یوزر نیم میں تبدیلی چاہتے  ہیں یا پاسورڈ بھول گئے ہیں۔تو نیو اکاؤنٹ بنانا اس کا حل نہیں۔آپ کسی بھی  وقت نیچے دیئے گئے ای میل پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
admin@urdufunclub.net

 

 

فورم میں آنے والے تمام نئے ممبرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے، ان کی توجہ فورم سےمتعلقہ چند چیدہ چیدہ اہم نقاط کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

 

اگرچہ جو بھی ممبر فورم میں رجسٹر ہوتا ہے، اس نے فورم کی تمام شرائط کوپہلے ہی تسلیم کیا ہوتا ہے۔ ان کی یاد دہانی کے لیے میں فورم رولز کو یہاں پھر سے لکھ رہا ہوں۔


 

٭ چونکہ یہ ایک بنیادی طور پر اردو فورم ہے، اس لیے جہاں تک ممکن ہواردو میں پوسٹ کی جائے۔

  ٭ فورم میں ہمیشہ نئی اور میعاری پوسٹنگ کو ہی اپروو کیا جائے گا۔ غیر  میعاری اورفورم میں پہلے سے موجود مواد /تھریڈ کوپوسٹ کرنا منع ہے۔ایسے تمام تھریڈ کو فوری کچرے کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے گا۔

٭ اس فورم میں اسلام/مذہب اور سیاست پرکسی بھی طریقے سے بات نہیں ہو سکتی۔

٭ کسی ایسی پوسٹ کی ہرگز اجازت نہیں جس سے کسی بھی قسم کے اختلاف کا پہلو نکلتا ہو یا وہ کسی مخصوص فرقے کے عقائد یا نشر و نشاعت پر مبنی ہوفرقہ ورانہ تھیرڈز یا مواد سے پرہیز کریں۔

٭ اس فورم میں
(INCEST)
 سیکس (ماں ،بیٹا،بہن بھائی وغیرہ) کی اجازت نہیں ،الہذا ایسے کسی ٹاپک پر مشتمل تھریڈ کو پوسٹ مت کیا جائے،بصورت دیگر اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔


٭ فورم میں کسی دوسری سائیٹ یا فورم کی تشہیر ممنوع ہے۔چاہے وہ کسی تھریڈ میں ہو، رپلائی پوسٹ میں ہو یا ممبر کے اپنے سائن میں ہو۔
ایسا کرنے والے ممبر کو بغیر کسی وارننگ کےفوری طور پر لائف ٹائم بین کر دیا جائے گا۔کسی ممبر کو پرسنل میسیج / پرائیویٹ میسج  کے ذریعے کسی دوسرے سائٹ کی طرف راغب کرنا بھی فوری لائف ٹائم بین کا باعث بنے گا۔

اگر کسی ممبر کو پراءیویٹ میسج میں کسی دوسری ساءیٹ کی طرف راغب کیا جاءے تو اس ممبر پر لازم ہے کہ وہ فوری فورم انتظامیہ کو سپیم کرنے والے ممبر کی نشان دہی کرے بصورت دیگر اسے بھی اسپیمنگ میں شامل سمجھا جاءے گا

٭ اگر کسی تصویر یا دوسرے مواد  پر کسی دوسرے فورم کا لوگو نمایاں ہو گا۔یا کسی پی ڈی ایف فائل میں دوسری سائیٹ کا واٹر مارک موجود ہو گا۔اس تصویر یا فائل کو بھی اس فورم میں  پوسٹ نہیں کیا جا سکتا۔البتہ ان لوگو / واٹر مارک کو ریموو کر کے پھر پوسٹ کر سکتے ہیں۔اگر ہو سکے تو فائل پر فورم کا واٹر مارک اور اپنا یوزر آئی ڈی بھی ضرور ایڈ کریں۔تاکہ آپ کی پوسٹ کو چوری نہ کیا جا سکے۔
 
٭ فورم کے اکثر سیکشن میں 
  کوئی بھی نئی تھریڈ / رپلائی موڈریٹکیے جاتے ہیں۔اور وہ اس وقت تک ممبر کو آن لائن نظر نہیں آتیں۔ جب تک متعلقہ سیکشن موڈیریٹر، اسے اپروو نہیں کر دیتا۔جس کی وجہ سے کچھ دیر کی تاخیرکے بعد ہی نیو تھریڈ یا پوسٹ فورم میں نظر آتی ہے۔اگر نیو تھریڈ یا پوسٹ فورم کی پالیسی / رولز  کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی، تو وہ لازمی اپروو ہو جائے گی۔ اور جو فورم کے رولز کے مطابق نہیں ہو گی،اسے فورم سے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

٭ فورم انتظامیہ اس بات کی پابند نہیں ہے۔ کہ ہر ایک ممبر کو اسکی ہر ایک منسوخ شدہ تھریڈ کی وجہ بھی بتلائے۔ ہاں اگر کسی کو یہ شک ہو۔ کہ اس کی میعاری ،فورم کے اصولوں پربنائی گئی تھریڈ بھی فورم میں اپروو نہیں ہوئی ہے، تو وہ اپنی تھریڈ کا نام، اور سیکشن کا نام، جہاں تھریڈ پوسٹ کی گئی تھی، لکھ کر مجھے پی ایم کے ذریعے مطلع کر سکتا ہے۔مگر ایسا تھریڈ پوسٹ ہونے کے چوبیس گھنٹے بعد ہی کیا جا سکتا ہے، پہلے نہیں۔اس پر نظر ثانی کر کے ممبر کو ریپلائی کر دیا جائے گا۔

٭ فورم کے دوستوں سے یہ بھی درخواست ہے، کہ وہ کسی بھی تھریڈ میں رپلائی پوسٹ کرتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں، کہ ان کا رپلائی صرف اور صرف تھریڈ سے متعلقہ ہی ہو۔کسی ممبر کی تھریڈ کو اپنی ذاتی تشہیر کا ذریعہ نہ بنائیں۔ اور نہ ہی اسے گپ شپ کے لیے استعمال کریں۔ ایسی تمام پوسٹ کو آئیندہ سے فورم سے ڈیلیٹ کریا جائے گا۔ اور کوئی عذر نہیں سنا جائے گا۔

٭ فورم میں قسط وار کہانیاں لکھنے والوں سے عرض ہے۔ کہ وہ اپنی کہانی کی اگلی قسط ایک ہفتے کے اندر اندر ضرور پوسٹ کردیں ۔ بصورت دیگر، ایسی پوسٹ /
تھریڈ کو اس وقت تک کے لیے ان کمپلیٹ کے سیکشن میں بھیج دیا جائے گا۔جب تک اگلی قسط پوسٹ نہیں ہو گی۔

٭ کوئی بھی ممبر کسی دوسرے ممبر سے کسی بھی وجہ سےگالی گلوچ نہیں کرے گا، اور نہ ہی ایسی گھٹیا زبان استعمال کرے گا۔ جو متعلقہ ممبر کی دل آزاری کا سبب بنتی ہو ۔ ایسا کرنے والے ممبر کوبھی کسی وارننگ کے بغیر فوری طور پر فورم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بین کر دیا جائے گا۔


٭فورم کا  سٹاف آپ کو ہدایات کرتا ہے کہ براہ کرم اپنی کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ  اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں۔ جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن  ہو سکے۔ان معلومات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر ممکن طور پر احتیاط کریں۔  اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے ممبر کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ تو  ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔ اگر کوئی ممبر آپ پر ذاتی معلومات کے لیے دباؤ  ڈالے۔ تو فورا کو-ایڈمنسٹریٹر یا پھر مجھ سے  رابطہ کریں۔

٭
  فورم کے سٹاف (کو-ایڈمنسٹریٹر اور موڈریٹرز) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور  اسے ڈیلیٹ کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ  نہیں سوائے ایڈمنسٹریٹر کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی موڈریٹر نے آپ سے  زیادتی کی ہے تو آپ مجھے اس سے آگاہ کریں۔آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


ہو سکتا ہے۔ابھی آپ کو یہ اصول بہت سخت محسوس ہوں۔مگر ان کی پاسداری ضروری ہے۔اور ان کا خوشگوار اثر آپ کو بہت جلد محسوس ہو گا۔اور اس فورم میں آپ خود کو بہت محفوظ محسوس کریں گے۔   
مزید مدد یا معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ کیجیے۔ شکریہ

  • Like 2

Share this post


Link to post
Share on other sites

تمام ممبرز فورم پر موجود ایڈز پر ضرور کلک کریں تاکہ فورم کو گوگل کی طرف سے کچھ اررننگ حاصل ہو سکے۔ آپ کا ایک کلک روزانہ فورم کے لیئے کافی ہے

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×