Jump to content
URDU FUN CLUB
Sign in to follow this  
Guru Samrat

آئی ٹی کا درخشاں ستارہ ہمیشہ کیلئے اوجھل

Recommended Posts

آئی ٹی کا درخشاں ستارہ ہمیشہ کیلئے اوجھل

Please login or register to see this image.

انتخاب۔۔۔گرو سمراٹ

اورپھرآئی ٹی کا درخشاں پاکستانی ستارہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا۔وہ اسکول گئی تو کلاس میں ہیڈ گرل تھی،نو سال کی عمر میں جب بچے کھیل کوداور شرارتوں میں مصروف ہوتے ہیں،اس نے کیرئیر کے لئے آئی ٹی کا میدان چنا،اور دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار پائی۔،اگلے ہی سال دبئی فلائنگ کلب سے جہاز اڑالیا،جس پرفرسٹ فلائٹ سرٹی فکیٹ حاصل کیا۔

سچ کہا گیا ہے کہ ارفع کریم رندھاوا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ عالمی اور قومی ایوارڈ حاصل کر کے دکھائے۔پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ،سائنس و ٹیکنالوجی میں فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، سلام پاکستان یوتھ صدارتی ایوارڈ اور میر خلیل الرحمان فاوٴنڈیشن ایوارڈ۔غرض کون سا اعزاز تھا جو اسے نہیں ملا۔ وہ خواب جن کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے عمریں بیت جاتی ہیں،اس نے زندگی کے مختصر ترین دورمیں اپنی جدوجہد سے شرمندہ تعبیر کئے ،اور خوب کئے۔

عالمی فورمز پر جب وہ پاکستان کی نمائندگی کرتی ،توقوم کے سرفخر سے بلند کرتی،انٹرویوزمیں جب بولتی ،تو نئی نسل کوپاکستانیت کا درس ملتا۔مگرگزشتہ ماہ اسے اچانک مرگی کا دورہ پڑا،اور وہ دنیاسے بیگانا ہوگئی۔بیماری کی اطلاع ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی،انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کون کون ا س کے لئے دعائے صحت مانگتا ہوا نہیں پا یا گیا۔ملکی دانشوروں،سیاستدانوں ،صحافیوں سمیت ہر کوئی بارگاہ الہٰی میں فریادی تھا۔بل گیٹستک کو وہ نو سالہ پروفیشنل سرٹی فیکیٹ ہولڈر ارفع کریم یادتھی،جسے شاندار کارنامے پر امریکا بلوایاگیا تھا،اور جہاں اس کمسن بچی نے بل گیٹس کواپنی پیاری سی نظم پیش کی تھی، ارفع کے والد امجد کریم سے بل گیٹس نے فون پرارفع کی طبیعت معلوم کی اوراپنے ڈاکٹروں کی خدمات پیش کیں۔کومے کی حالت میں یہ روشن دیا 26روزتک سی ایم ایچ لاہورمیں چراغ سحری بنارہااور پھر 14جنوری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بجھ گیا

صدر ،وزیراعظم،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و گورنرز ،دانشوروں غرض ہر مکتبہ فکر نے اس کے انتقال پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا،پاکستان کی باصلاحیت اور ہونہار بیٹی کی موت ملک وقوم کیلئے سانحہ قرار دیا،اور مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کیلیے صبرجمیل کی دعا کی۔غیرمعمولی صلاحیتوں کی مالکہ کے بہادر والد کاکہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کے کھو جانے پر اداس ضرور ہیں مگر افسوس نہیں ، انہیں بیٹی پر فخر ہے، اس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

بے شک موت ایک حقیقت ہے،مگرارفع کریم رندھاوا کا مشن اور سوچ ادھوری نہیں رہے،ا س لئے حکومت ڈیجی کوم ویلی سمیت تمام آئیڈیاز کو باضابطہ سرکاری سرپرستی میں لینا چاہئیے اور اس کے نام پر ایوارڈز کا سلسلہ بھی شروع کیاجانا چاہیے۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

گُرو جی

آپکی طرح مجھے بھی معصوم ارفع کریم کی موت کا انتہائی افسوس ھے-

ھم ابنی اس دُخترِ پاکستان پر جتنا بھی فخر کریں - کم ہو گا -

سچ کہا گیا ہے کہ ارفع کریم رندھاوا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ عالمی اور قومی ایوارڈ حاصل کر کے دکھائے۔پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ،سائنس و ٹیکنالوجی میں فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، سلام پاکستان یوتھ صدارتی ایوارڈ اور میر خلیل الرحمان فاوٴنڈیشن ایوارڈ۔غرض کون سا اعزاز تھا جو اسے نہیں ملا۔ وہ خواب جن کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے عمریں بیت جاتی ہیں،اس نے زندگی کے مختصر ترین دورمیں اپنی جدوجہد سے شرمندہ تعبیر کئے ،اور خوب کئے

۔

Edited by Sarfarosh
Correction

Share this post


Link to post
Share on other sites

mein ne kahin parha tha arfa ka quote"jab aap duniya mein kuch bara acheive kerna chahte han tou apne shyness ko khatam karein,kyun k jab aap shy feel kertay han tou aap shy actions he kertay han aur jab aap khud mein confidence rakhtey han tou aap confidently kam kertay han",is bachi ne itna kuch mulk k liya kiya aur aaj ius se hamara koi rishta na hone k bawajood humein ius ki maut pe rona a raha ha.....***** marhooma ko jannat-ul-firdous mein jaga dey.

Mein ne iss k clips net pe dekhey on you tube.,yakeen nai ata k itne confident bachi siraf 15 sal ki ha....Pakistan ko aaj ek aur nuqsan ho gaya

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_sad.png" alt=":(" srcset="https://urdufunclub.win/uploads/emoticons/sad@2x.png 2x" width="20" height="20" />("

Share this post


Link to post
Share on other sites

Dear Guru

Thanks Ke Ap Ne Yeh Thread Banaya Ap Ki Tarha Muhy Bhi Arfa Kaream Ki Wafat Ka Buhat Dukh Howa Waqee Such Kaha Ap ne Pakistan Ka Aik Roshan Sitra Hamehsa Ke Liye Ojhal Ho Gaya Hai....

Is Bachi ne Buhat Kam Age Main Buhat Bary Bary Kam Kiye Hai..... Lekin Moat Barhaq Hai Ani He Hai .....

Dua Hai ***** Arfa Ki Magfirat Kry Aur Lawaheqeen Ko Sabar-e-Jamel Ata Kry...

Edited by Guru Samrat
Islamic Words Not Allowd

Share this post


Link to post
Share on other sites

Ameen

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_sad.png" alt=":(" srcset="https://urdufunclub.win/uploads/emoticons/sad@2x.png 2x" width="20" height="20" /> :(

Please login or register to see this image.

/emoticons/default_sad.png" alt=":(" srcset="https://urdufunclub.win/uploads/emoticons/sad@2x.png 2x" width="20" height="20" />

Share this post


Link to post
Share on other sites
Guest
This topic is now closed to further replies.
Sign in to follow this  

×